اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امیتابھ بچن فلم شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ،مداحواں سے دعاؤں کی اپیل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن حال ہی میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمیہو گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار نے اپنے بلاگ کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی دردمیں ہیں۔ بگ بی نے بتایا کہ انہیں پسلیوں میں ہونے والےشدید درد کی وجہ سے گھر پر ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن جب اس کا کوئی نتیجہ نہیں ظاہر ہوا تو ڈاکٹروں کو گھر پر بلانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پسلیوں کے شدید دردسے دوچار ہیں جبکہدرد ان کے پیر کے انگوٹھے سے نکلتا ہے اور پسلیوں تک جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ابھری ہوئی ہڈی پر چھالے بنےہیں، اس سے پہلے کبھی ایسا نہ تو سنا اور نہ تجربہ کیا، لیکن یہ بہت تکلیف دے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تکلیف کے باعث کام پرتوجہ نہیں دے پارہے اور گھر پرآرام کر رہے ہیں ۔ چاہتا ہوں کہ جلد اس تکلیف سے باہر نکلوں اور اپنی روز کی روٹین کے مطابق کا م کر سکوں ۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ کی تمام دعاؤں کے ساتھ ، بہت جلد اس تکلیف سے باہر نکل آؤں گا۔

یاد رہے کہ بگ بی اپنے بلاگز کے ذریعے زندگی کے معاملات سے مداحواں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ اداکار اپنی تحریروں میں زندگی کے تجربات بھی شیئر کرتے ہیں۔