اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,636FansLike
9,993FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

معجزہ ہوا ،پولیس کے برسائے ہوئے شیل ہوا سے پولیس کی طرف گرتے رہے:عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں معجزہ ہوا۔ پولیس کے شیل اچانک ہوا سے واپس پولیس پر گرنے لگے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نے کہا کہ ٹول پلازہ سے موٹروے بند کر دیا گیا۔ گاڑیوں کو پیچھے روک دیا گیا۔ساڑھے4 گھنٹے لگے ٹول پلازےسے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچنےمیں ۔آنسوگیس کی شیلنگ شروع ہوئی لوگ پتا نہیںکہاں سے آئے۔ ہمارے کارکن کم تھے۔ لوگ خود ہمارے ساتھ چلنا شروع ہوگئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے معجزہ دیکھا کہ شیل پولیس کی طرف ہوا سے گرے۔ انتشار پیدا کیا گیا۔ اوپر سے پتھراؤ اور شیلنگ ہوئی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے پر 40 منٹ گھڑا رہا۔ شلوار قمیضوں میں نامعلوم افراد بھی موجود تھے۔جب میں دروازے کے اندر گیا تو میں نے دیکھا پولیس، رینجرز اندر تھے۔ میرے ساتھی نے اشارہ کیا باہر نکلو، یہ ٹریپ تھا۔ساتھی نے کہا یہ آپ کو قتل کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا ہمارے وکلا پر بھی پولیس نے ڈنڈے برسائے۔ چیف جسٹس اس معاملے کو دیکھیں ۔مجھے ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ میری زندگی خطرے میں ہے مجھے کیوں عدالتوں میں پیش کرایا جا رہا ہے۔