اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,878FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیاسی جماعتیں نفرت کی سیاست چھوڑیں ،میئرکراچی پیپلز پارٹی کا ہو گا: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بجٹ پر صحت کارڈ کے نام سے ڈاکہ مارا جا ررہا تھا۔صحت کارڈ کی آڑمیں نجی کمپنیوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےکہا کہ کراچی کامیئر ہر صورت میں پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ملک اس وقت سیاسی اور معاشی بحران سے دو چار ہے۔سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔کچھلوگ مسلسل کرادار کشی کر رہے ہیں اور یہی کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔بلدیاتی انتخات میں پیپلز پارٹی کو فتح ملی ، انہیں یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ کراچی کا میئر جیالہ ہو گا۔ جلدکراچی کا میئر پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں نقصان اپنا ہی ہو گا۔ملکی مسائل کوحل کرنے کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے لانڈھی میں سرجیکل کمپلیکسکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پیپلز پارٹی کی کردار کشی کر رہے ہیں ، این آئی سی وی ڈی ان کا منہ توڑ جواب ہے، سندھ کا پیسہ عوام کے لیے دل کا مفت علاج میں استعمال کر رہے ہیں۔