بھارتی دہشت گردکلبھوشن کوقونصلررسائی دے دی گئی

پاکستان نےبھارتی دہشت گردکلبھوشن کوقونصلررسائی دے دی ، کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی وزارتِ خارجہ سے باہر کسی خفیہ مقام پر دی گئی ہے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کلبھوشن سے ملاقات کے لیے وزارتِ خارجہ پہنچے تھے، جہاں سے وہ حکام کے ہمراہ سب جیل روانہ ہوئے، ملاقات میں پاکستان بھارتی وزارت خارجہ حکام اور پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر بھارت فارحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات عالمی عدالت انصاف کے فیصلےکی روشنی میں کرائی گئی، ملاقات کے حوالے سے کڑے سیکیورٹی انتظامات کیےگئے۔
خیال رہے پاکستان نے قونصلررسائی فراہمی کے لئے آج 2 ستمبر کا دن مقرر کیا تھا اور کہا تھا کہ قونصلر رسائی ویانا کنونشن 1963 عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت اور پاکستانی قوانین کے مطابق دی جارہی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر اورراکاجاسوس ہے، کلبھوشن یادیو بدستور پاکستان کی تحویل میں رہے گا ، کلبھوشن دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی کے جرائم میں زیرحراست ہیں اور سزائےموت کا منتظر ہے۔