اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرسٹیلینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے نئی مینیجنگ ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کردیا گیا، کرسٹیلینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر ہوں گی۔
کرسٹلیناجارجیوا کاتعلق بلغاریہ سے ہے اور یہ پہلی بارہےکہ آئی ایم ایف کی کا تعلق ایمرجنگ اکنامی والے ملک سے ہے۔آئی ایم ایف آنے سے پہلے کرسٹلینا عالمی بینک میں چیف ایگزیکیٹیو کے طور پر کام کررہی تھیں تاہم آئی ایم ایف میں تعیناتی کیلئے انھوں نے عالمی بینک سے طویل چھٹی لی ہے۔
ان سے قبل آئی ایم ایف کی سربراہی کرسٹین لوگارڈ کر رہی تھیں یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کا صدر نامزد کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے عہدہ چھوڑ دیا ۔ان کی جگہ ڈیوڈ لپٹن کو آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے، مسز لوگارڈ یکم نومبر سے نیاعہدہ سنبھالیں گی۔
کرسٹلینا کا کہنا تھا کہ تجارتی جنگ،معاشی سست روی اورقرضوں میں اضافے جیسے مسائل ہوں تو اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔