اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ڈاکٹرز سے ملک میں یا ملک سے باہر علاج کرائیں۔
عدالت کے استفسار پر ایم ایس سروسز ہسپتال نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، نواز شریف ہائپر ٹینشن، دل سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ آسان الفاظ میں بتائیں نواز شریف کی صحت کیسی ہے۔ جس پر ایم ایس سروسز ہسپتال نے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے پھر استفسار کیا کہ کیا کوئی رسک فیکٹر بھی ہے، یہ جان لیوا بیماری ہے؟ جس پر ڈٓاکٹر ز نے کہا کہ اگر علاج نہ ہو تو ایسی ہی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان صورتحال سے آگاہ ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ اور گردوں کے مسائل بھی ہیں، کیا ان کے ڈاکٹرز بھی دیکھ بھال کر رہے ہیں؟ جس پرڈاکٹرز نے آگاہ کیا کہ تمام متعلقہ ڈاکٹرز علاج کے لیے ہسپتال میں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو ابھی سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے علاج سے مطمئن ہیں۔