اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دبئی سے شارجہ جاتے فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ، 21 افراد زخمی

دبئی سے شارجہ جاتے ہوئے فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 ایشیائی باشندے زخمی ہوگئے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ گزشتہ رات 8 بجے پیش آیا جب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بیریئر سے جاٹکرائی۔
شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد علی النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد معمولی زخمی ہیں، 4 افراد کو فریکچر آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔کرنل النقبی کا کہنا ہے حادثہ سڑک پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے، انہوں نے تمام ڈرائیور سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈرائیونگ اسپیڈ لمٹس کا خیال کریں اور فون استعمال نہ کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔
القاسمی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک 33 سالہ پاکستانی شہری کی حالت نازک ہے۔ شارجہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔