اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے

ؒلاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملات شہباز شریف دیکھ رہے ہیں، مشکل ہے نواز شریف باہر جائیں اور میں نہ جا سکوں، ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ایک سال قبل اپنی ماں کھو چکی، پوری توجہ میاں صاحب پر ہے، والد کو ملازموں اور نرسز پر نہیں چھوڑ سکتی، سروسز ہسپتال کے بورڈ اور اپنے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ تمام آپشن استعمال کرلئے اب نواز شریف کو سپیشلائزڈ سینٹر جانا چاہئے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا بیرون ملک سفر پر فی الحال نہیں جاسکتی میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، میاں صاحب باہر چلیں جائیں اور میں نہ جاسکوں تو میرے لئے بہت مشکل ہوگا، والد کی بہت فکر ہوتی ہے، انشااللہ سچ غالب آکر رہے گا۔
دوسری طرف چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کر دی۔ مریم نواز احتساب عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا مریم نواز کی ضمانتی مچلکے کہاں ہے، جس پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں، اصل کاپی کورٹ میں جمع ہے۔ عدالت نے نیب پراسکیوشن سے استفسار کیا چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، جس پر سرکاری وکیل نے کہا ریفرنس جلد ہی عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا آپ ضمانت دے رہی ہیں کہ عدالت میں پیش ہونگی جس پر مریم نے کہا حکم کی تعمیل کروں گی، آج بھی میاں صاحب کو چھور کر آنا مشکل تھا، عدالت کا احترام کرتی ہوں۔ احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔