اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور: اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز

لاہورکے منصوبے اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی ٹرین پر سوار ہوئے۔
اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
27کلومیٹر کا سفر 45 منٹ میں مکمل ہوگا، روزانہ اوسطاً 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ جین مندر اور شالیمار سٹیشن کو تاریخی ورثے کی مانند بنایا گیا ہے۔
16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیزل پر چلنے والے لوکوموٹو انجن کے ذریعے اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کیا۔