اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چینی اور گندم بحران ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا چینی اور گندم بحران ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرول بحران کیلئے کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
مستندذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم بحران پر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور اراکین کا تقرر جلد کرلیا جائیگا، گندم اور چینی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتیں مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔