اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوم آزادی مزار قائد اور مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی تقاریب

جشن یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمدپرسلامی پیش کی۔ قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے مسحور کن دھن بجائی۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ لاہور میں شاہی مسجد کے احاطے میں واقع مزار اقبال پر بھی تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ پاک فون فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال کی گارڈز تبدیلی کے فرائض سنبھال لئے۔ کور کمانڈر ماجد احسان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔