اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کیپٹن صفدرکی ضمانت منظور ،1لاکھ کے مچلکے جمع

کراچی سٹی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ضمناتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکلا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا جسے نقد جمع کرایا گیا۔ کیپٹن صفدر کی رہائی سے قبل عدالت میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر مجسٹریٹ نے وکلا کو چیمبر میں طلب کر لیا تھا۔
اپنی رہائی کے بعد میڈٰیا سے گفتگو میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ریاست کو بچانے نکلے ہیں۔ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ ایجنسیوں کے پے رول پر شخص کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں یہ پیشگوئی کر دی تھی کہ ابھی انھیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ میرے شوہر کی ضمانت ہو گئی ہے۔