اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیر اعظم پاکستان کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے انٹرنیٹ کی سائٹ ٹویئٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔73 سال سے کشمیری و حشیانہ بھارتی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں ، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خود ارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں۔کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا تھا،ادھر کشمیری عوام سے کئے گئے ادھورے وعدوں کی یاد دلاتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی ضمانت دی تھی ، اس دن کو اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو ادھورا وعدہ یاد دلانے کے لیے مناتے ہیں۔