اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت کی جانب سے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر

مولانا عبدالغفورحیدری کی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات۔ ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیرمین سینٹ آفر کردی ہے، ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔
جرنلسٹ نے سوال کیا ،کیاآپ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کر دیا ؟ پر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مجھے پی ڈی ایم نے ابھی باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ ہیں، ملاقات ہوتی رہتی ہیں، یہ نہیں کہہ سکتا 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا۔
بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔