اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صادق سنجرانی چیئرمین اورمرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

ایوانِ بالا میں حکومتی برتری واضح،کپتان کے دونوں کھلاڑی کامیاب ، صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ اورمرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔۔۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے 48 جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کئے۔جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق 98 سینیٹرز نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ اراکین کی جانب سے بیلٹ پیپر پر غلط مہر لگانے کی وجہ سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
حلف اٹھانے کے بعد صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں چیئرمین کی نشست کو سنبھالا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب شروع ہوا،جس میں حکومت نے اپوزیشن کو پہلے سے بڑا اپ سیٹ دیا ۔حکومتی اُمیدوار مرزا محمد آفریدی 10 ووٹوں کی برتری سے55ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتحب ہو گئے۔اس ساری صورتحال پر اپوزیشن نے پریس کانفرس کی ،جس میں انہوں نے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔