اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟ وزیراعظم مشاورت میں مصروف

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوگی۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، جس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اتحادیوں نے ڈپٹی چئیرمین کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) نے ملاقات میں شرکت نہیں کی تاہم وزیر اعظم نے ان سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔