اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دفاعی صلاحیت میں خود مختارہیں،جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے: صدر عارف علوی

یومِ پاکستان کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کے دن پیش کی گئی تھی اور 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں، جنگ ہویا اندرونی خلفشار، دہشتگردی ہویا قدرتی آفت، عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے، دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے اور ہم نے کم وسائل کے باوجود وبا کا سامنا کیا، بہت جلد کورونا پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔