اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود 7 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ایک مرتبہ پھر 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہاکہ شرح سود برقرار رکھنے کا مقصد نئی صنعتوں کا فروغ ہے۔ مہنگائی 8.9 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ برآمدات اور ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں
رضا باقر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کے باعث جاری کھاتوں کو کنٹرول میں رکھا ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ10سال کی سب سے کم شرح پرہے۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز اپنی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 2 سے 3 فی صد قابل برداشت ہے۔ ترسیلات میں 25 فی صد کا اضافہ ہوا۔ ترسیلات میں اس سال بھی اضافہ متوقع ہے۔ ترسیلات اور برآمدات میں اضافے سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی۔