ماں آخر ماں ہوتی ہے،مادہ ہرن بچوں سمیت جنرل سٹور پہنچ گئی۔

امریکہ ( آن لائن ) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مادہ ہرن ایک جنرل سٹور میں داخل ہوگئی۔ اسٹور کے مالک نے اسے کچھ چاکلیٹس اور بسکٹ دئیے اور وہ کھا کر چلی گئی لیکن آدھے گھنٹے بعد وہ اپنے تین چار بچے بھی لے کر آ گئی۔مالک نے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جو بہت وائرل ہوئیں۔ماں آخر ماں ہوتی ہےجس نے اپنے بچوں کی بھوک نہ مٹنے پر کوشش تو کی۔اور اس کی کوشش رنگ لے آئی۔