اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہنگائی کا جن بے قابو،مہنگائی 2 سال میں بلند ترین سطع پر پہنچ گئی

اسلام آباد ( آن لائن )مہنگائی کا جن بے قابو، جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی 2 سال میں بلند ترین سطع پر پہنچ گئی ہے اسلام باد سے جاری کردہ ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 0.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کوکنگ آئل 54.33 فیصد، گھی 47.4 مہنگے ہوئے ہیں دال مسور کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 41.3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پھلوں کی قیمت میں 28.35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم کی قیمت میں 2.68 فیصد ہوا ، گوشت 1.78 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں 36.22 فیصد اضافہ ہوا