اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف پاکستان نہیں آ سکتے ،میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

لاہور (آن لائن ) نواز شریف ابھی پاکستان واپس نہیں آ سکتے،ذہنی دباؤ سے حالت بگڑ سکتی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی رپورٹ کے مطابق نواز شریف ابھی سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ہے رپورٹ کے مطابق نواز شریف انجیو گرافی کے بغیرلندن نہیں چھوڑ سکتے، مکمل علاج کے بغیرسفر کرنے سے نواز شریف کی طبعیت بگڑ سکتی ہےرپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف اہلیہ کلثوم نوازکی وفات کے بعد زیادہ ذہنی دباؤ میں ہیں اور اس صورتحال میں ان کے لئیے سفر کرنا مناسب نہیں ہےرپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کووڈ19 کےسبب نواز شریف کو سانس کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہےرپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نواز شریف اینجیو گرافی سے پہلے شوگر کنٹرول کے لئیے ادوایات لے رہے ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف کے گردے بھی متاثر ہوئے ہیں