اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 7،ملتان سلطانز سب سے آگے

کراچی ( آن لائن ) پی ایس ایل 7،ملتان سلطانز سب سے آگےگزشتہ رات کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹد میدان میں اتری دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لئیے گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو ہر کسی کی نظر سکے پر جمی تھی کیونکہ ٹی 20 میں ٹاس جیتنے والا کپتان آدھا میچ کھیلے بغیر ہی تکنیکی اور نفسیاتی طور پر اپنے حق میں کر لیتا ہے ٹاس کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹد کے حق میں رہا اور کنڈیشنز کے مطابق یونائیٹڈ کے کپتان نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کا اغاز ہوا تو سلطانز کے دونوں میچ اوپنر بلے باز محمد رضوان اورشان مسعود میدان میں اترے ہی تھے کہ سلطانز کے کپتان محمد رضوان آوٹ ہو گئے ان کے بعد شان مسعود بھی واپس لوٹ گئے اب تمام امیدیں صہیب مقصودسے وابستہ تھی لیکن صہیب مقصود بھی ایک بار پھر رن آوٹ ہو کر ڈریسنگ روم لوٹ گئے اس وقت سلطانز کا مجموعی اسکور77 تھا اور 10 اوورز کا کھیل ختم ہو چکا تھا پھر ٹم ڈیوڈ میدان میں اترے اور رائلی روسو کے ساتھ مل کر صرف 15 اورز میں سلطانز کا اسکور124 پر لے آئے، لیکن یہ تو صرف شروعات تھی ٹم ڈیود اور رائلی روسو کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا ابھی صرف 5 اوورز کا کھیل باقی تھا سلطانز کے دونوں بلے باز پچ پر قدم جما چکے تھے اور 5 اوورز میں 93 رنز جڑ دئیے ٹم ڈیوڈ نے صرف 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 71 رنز کی شاندار ایننگ کھیلی رائلی روسو بھی ان سے کچھ ہی پیچھے تھے انھوں نے 35 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور یونائیٹدز کو 218 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ڈالا۔یونائیٹد کی ٹیم نے بھی اسکور بورڈ پررنز دیکھے تو پلان بدلا کپتان شاداب خان خود بلے تھامے اوپننگ کے لئیے میدان میں داخل ہوئے لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بھی بیٹسمین رکنے کے لئیے جیسے تیار ہی نہیں تھا ایک ہی اوور میں فہیم اشرف اور رحمن چلتے بنے پھر اعظم خان میدان میں اترے لیکن وہ بھی ڈیوڈ ویلے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے اب تمام ترامیدیں آصف علی سے وابستہ تھی وہ کپنان شاداب خان کا ساتھ دینے میدان میں آئے آصف علی نے صلاحیت کا بھرپور استعمال کیا اور ایک ہی اوور میں دو چھکے جڑ ڈالے لیکن اگلی ہی گیند پر وہ بھی چلتے بنے اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے 8 اوورز میں 104 کا پہاڑ کھڑا تھا لیکن کھیل ابھی بھی باقی تھا شاداب خان ابھی کریس پر موجود تھے کپتان جیسے تیسے کر کے 3 اورز کا کھیل باقی رہنے تک مطلوبہ اسکور 43 تک لا چکے تھے اور اسی طرح اب یونائیٹد کے 8 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد صرف 10 گیندوں کا کھیل باقی تھا اور 24 رنز درکار تھے لیکن شاداب خان کھیل کو اپنے حق میں نہ کر سکےاور وہ 42 گیندوں پر 91 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے