اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم ہاوس کویونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی بنانے کا بل 2022 سینٹ میں پیش

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا معاملہ، اہم پیش رفت تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا بل آج سینٹ میں پیش کردیا گیا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت کے شروعاتی دورمیں قوم سے وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانےکا وعدہ کیا تھا جس کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینٹ میں منظوری کے لئیے پیش کر دیا گیا ہے ۔پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان کی جانب سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا بل 2022 سینٹ میں پیش کیا گیا۔حکومت کی جانب سے بل کو ہنگامی بنیادوں پرمنظورکرانے کی کوشش کی جا رہی ہےتاکہ یونیورسٹی کو جلد از جلد کسی کرائے کی بلڈنگ میں ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جا سکے۔