اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روس اور امریکا اگلے ماہ سے مذاکرات کا آغاز کریں گے

واشنگن ڈی سی (آن لائن ) روس اور امریکا اگلے ماہ سے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔امریکا اور روس کے درمیان یوکرائن اور دیگر سکیورٹی معاملات پر سفارتی سطح پر اگلے ماہ سے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارف نے بتایاکہ ملک میں نئے سال کی تقریبات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا ۔روس کی جانب سے یوکرائن کی سرحد پر اضافی فوجی نفری تعینات کی گئی ہے جس کو امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے ۔روسی ویر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی راہنمائی میں نیٹو فورسز کے یوکرائن کے بڑھتے ہوئے تعلقات خطے کی صورتحال کو خراب کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی چینلز کی مدد سے مذاکرات کے آغاز میں مدد ملی ہے ۔