اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان آج دو روزہ تفصیلی دورے پر چترال روانہ ہوں گے

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پرآجچترال روانہ ہوں گے ‏دورہ چترال کے دوران چیئرمین تحریک انصاف چترال گول اور باروغل نیشنل پارکس کا دورہ کریں گے ‏۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے دریا کے دونوں کناروں پر تقریباً دوسو کلومیٹر تک لگائے گئے درختوں کا بھی معائنہ کروایا جائے گا۔سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کی گئی کامیاب شجرکاری بھی عمران خان کو دکھائی جائے گی اور گلیشئرز کے پگھلاؤ سے آنے والے سیلاب کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ عمران خان پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر مارخور کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والی مقامی آبادی سے بھی ملاقات کریں گے ‏اپنے دورے کے دوران پی ٹی آئی ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف مقامات کی نشاندہی بھی کریں گے۔