اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کی میڈکل رپورٹ نامکمل قرار،دل کی شریانیں صحیح کام کر رہی ہیں زندگی کوکوئی خطرہ نہیں ،میڈکل بورڈ

لاہور(آن لائن)حکومتی میڈکل بورڈ نے نواز شریف کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا،9رکنی میڈکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے متعلق وزارت صحت پنجاب کو آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ نواز شریف کے دل کی دو شریانیں بلکل درست طریقے سے کام کر رہی ہیں جبکہ ایک شریان بند ہے جس سے ان کی زندگی کوئی خطرہ نہیں اور وہ پاکستان واپس آ سکتے ہیں ۔میڈکل بورڈ نے نواز شریف کے ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس میں کسی بھی لیبارٹری کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا ۔9 رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹ میں کچھ نیا نہیں ہے اس طرح کی رپورٹس پہلے بھی جمع کرائی جا چکی ہیں نواز شریف نے لندن میں رہتے ہوئے بہتریں علاج کروایا ہےان کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے ۔