اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن) روس اور یوکرائن میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 رپے تک کے اضافے کا امکان ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.83ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی او کی قیمت میں4.02 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں نظر آیا ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی سٹاک مارکیٹس اور یوکرائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان ہے۔