اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کو تیار،آصف زرداری شہباز شریف اورفضل الرحمان کی ملاقات آج ہو گی

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کے بڑے آج تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور فضل الرحمان آج اسلام آباد میں شام 5 بجے آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور نمبر گیم کے حوالے اعدادو شمار پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تمام راہنماؤں کو اسلام آباد میں رہنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اپوزیشن ممبران کو تحریک عدم اعتماد لانے تک بیرونی دورے ملتوی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ۔