مسائل اور میرا اپنا کھاریاں

کھاریاں شہر میں سروس روڈ یوٹرن اوورہیڈبرج میں قدیمی باولی تحصیل ہاسپٹل میں بچوں کی نرسری اور ریلوے اسٹیشن کی بحالی کے سلسلے میں میرا اپنا کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی کسی بھی ذی شعور انسان سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ میرا اپنا کھاریاں ٹیم نے شہری مسائل کے حل کے لیے انتھک کوششیں کی میرا اپنا کھاریاں ٹیم نے انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ ساتھ کئی بار ہائی وے اتھارٹی کے تعاون سے مکمل صفائی، ڈنگہ روڈ چوک کھاریاں نکاسی آب کے میجر مسئلے کا حل ،مرکزی قبرستان میں ستر سال میں پہلی دفعہ مکمل صفائی کرا کر میرا اپنا کھاریاں ٹیم نے قبرستان کو گلشن بنا نے شجرکاری مہم دیگر مسائل کے حل میں بھرپور مخلصانہ کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے اور اس پر آواز حق کو بلند کرنے اور ذاتی مفادات سے ہٹ کر اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا جو کھاریاں شہر کے باسیوں کے لیے باعث فخر ہے۔کھاریاں شہر کے لئے درد دل رکھنے والے شہریوں صحافیوں اور وکلا حضرات بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی عقل ،علم ،عمل اور قلم کے ذریعے شہر کے مسائل اجاگر کرنے سمیت شہر کے اجتماعی مفاد کی خاطر آواز حق کو بلند کیا اور اپنی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے میں ہر ممکن کوشش کی مگر بدقسمتی سے کھاریاں شہر کو ابھی تک کوئی ایسی قیادت میسر نہیں آئی جوشہری مسائل کے حل کو یقینی بنائے جیسا کہ بچوں کے کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کے حوالے سے بارہا لکھا جاچکا ہے مگر رزلٹ صفر رہا تھا ۔شہر کے غیور عوام کو بلند کرنے والے اور قلم کی حرمت کا پاس رکھنے والے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے کھاریاں میں مسائل کے حوالے سے کئی دفعہ اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کہ اب مسائل پر لکھتے ہوئے لفظوں کا قحط محسوس ہوتا ہے کہ ہم اندھے بہروں کی دنیا میں رہتے ہوئے صدائیں بلند کر رہے ہیں شہر کے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ سروس روڈ کا ہے شہر میں سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کے ٹکڑے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ۔مسائل کے گرداب میں گرے ہوئے لوگ اب مزید معذوری کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے سیاسی قائدین شہر میں عملی طور پر مسائل کے حل پر توجہ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ذاتی تعلقات اور سیاسی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں آنے والی نسلوں کے ساتھ ظلم ہے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسائل کی گرداب میں گرے ہوئے لوگ اب مزید معذوری کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے سیاسی قائدین شہر میں عملی طور پر مسائل کے حل پر توجہ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں قریبی تعلقات اور سیاسی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹ آنے والی نسلوں کے ساتھ ظلم ہے کھاریاں کےمعزز شہریوں کو بھی چاہیے کہ اپنے تمام تر سیاسی و ذاتی مفادات اور تمام تر تعلقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔تبدیلی کے اس سفر میں دنیاوی تعلقات کو پس پشت ڈال کر حقیقی تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیں اور اتفاق سے مل کر کھاریاں شہر کے مسائل کے حل کے لیےاپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔