اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم پریشانی میں اور خوف میں گھبرا کر گالم گلوچ پر اتر آئیں ہیں ،بلاول بھٹو

وزیر آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جتنی مرضی گالم گلوچ کر لیں لیکن وہ بچ نہیں سکیں گے۔وزیر آباد میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا پریشان ہو گا اتنا ہی تلخ ہو گا۔تحریک عدم اعتماد پر متفق ہیں ،ہم سب مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ اس نالائق حکومت کو جلد از جلد گھر بجھوائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک لانا بھی زیر غور ہے لیکن ہماری کوشش یہی ہے کہ وزیر اعظم کو ہٹا کر جلد از جلد شفاف الیکشن منعقد کروائیں ۔
عمران خان ووٹ سے نہیں اپمائر کی انگلی کی مدد سے اقتدار میں آیا ہے
بلاول بھٹو نے گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ووٹ سے نہیں بلکہ اپمائر کی انگلی کی مدد سے اقتدار میں آیا ہے ،جو عمران خان کو اقتدار میں لائے ہیں وہ اب عوام کو مہنگائی میں پستے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔وزیر اعظم وہاڑی میں تو بڑے بڑے دعویٰ کر رہے تھے ہمت ہے تو ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اسمبلیاں توڑو اور مقابلہ کرو۔
تمہارے پاس 24 گھنٹے ہیں استعفیٰ دو اور گھر جاؤ
انھوں نے کہا گزشتہ روز پورا لاہور گو عمران گو کے نعروں سے گونجھ اٹھا اب ہم اسلام آباد جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا اب کٹھ پتلی حکومت کو گرانے کا وقت آگیا ہے۔