اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نے بہت دیر کر دی،(ق) لیگ

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے راہنماء اور سینٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحادیوں کو منانے میں بہت دیر کی دی ۔آج کی ملاقات میں کچھ بھی نہیں ہونے والا۔گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا ۔آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کے متعلق بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج تک (ق) لیگ سے کتنی ملاقاتیں کی صرف ایک اس میں بھی تحریک عدم اعتماد پر بات نہیں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنا وقت لیا کہ سب نے اپنے اپنے فیصلے کر لیے۔راجہ ریاض کہ رہے ہیں ان کے پاس 27 ارکان آ چکے ہیں۔ حکومت کے اپنے ہی لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔اب جلسے شروع کر دیے ہیں تا کہ بتایا جا سکے مقبولیت بہت بڑھ گئی ہے،عدم اعتماد کا ازالہ جلسوں سے نہیں کیا جا سکتا ۔اس کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے تحریک عدم اعتماد پر اگر بات ہو سکتی تھی تو صرف وزیر اعظم کے ساتھ ،ان کو ملاقات کے لیے خود آنا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ آج شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک چوہدری بردار ن سے ملاقات کریں گے اور اتحادی جماعت کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچائیں گے۔