اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیب کی حراست میں سرکاری ملازم نے ٹوائیلٹ کلینر پی کر خود کشی کر لی

ملتان (آن لائن) ترجمان نیب کے مطابق خود کشی کرنے والا ملزم ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ملازم تھا ،جو کہ کرپشن چارجز پر نیب ملتان کی حراست میں تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹوائیلٹ میں پڑا ہوا تیزاب پر کر خود کشی کی ۔ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔اس حوالے سے اپم ڈی اے کے ملازمین نے ساتھی کی ہلاکت پر ملتان ایم ڈی ای چوک کو بلاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیب حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیب ایک ظالم ادارہ ہے اسے فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔نیب سرکاری ملازمین کو ذہنی اذیت کا نشانہ بناتا ہے جس کے باعث وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔