اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان این آر او لینے کا وقت اب گزر چکا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آن لائن) بلاول بھٹو کہتے ہیں وزیر اعظم جاتے ہوئے اب عوام کی نظروں میں تھوڑی سی عزت بچائے اور احترام کے ساتھ گھر جائیں ۔اسلام آباد میں اسمبلی اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن نے 175 ارکان لا کر یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعظم کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں بچا۔آج وزیر اعظم نے اسپیکر کو استعمال کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ کب تک بھاگ پائیں گے؟اب کا کہنا تھا کہ اب وزیر اعظم لوگوں کے پاؤں پکڑ رہے ہیں کہ ان کی کرسی کو بچائیں ۔لیکن اب ان کے لیے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔یہ چاہتے ہیں کہ جاتے جاتے ملک کو جتنا بھی نقصان پہنچا سکوں پہنچا دوں ۔