اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعطم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کو اراکین اسمبلی سے کہا تھا گھبرانا نہیں ، ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے۔

بیرون ملک سے حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی ،نیشنل سکیورٹی کونسل کو بیرونی سازشوں سے تفصیل سے آگاہ کر دیا تھا ،نیشنل سکیورٹی کونسل نے واضح کہہ دیا عدم اعتماد میں مداخلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کنفرم کر دیا تو عدم اعتماد غیرمتعلقہ تھی ۔بیرونی طاقتیں کسی آزاد ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجودتھے۔