اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نے ریاستی اداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا،کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلا م آباد(آن لائن) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک کی صورتحال سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریاستی اداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں پرامن رہیں کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے ۔عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ملک میں امن و امان قائم رکھنے کےمتعلق اقدامات کرنے کا نوٹس جاری کیا جبکہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رمضان شریف ہے سماعت کو لٹکانا نہیں چاہتے کوئی حکومتی ادارہ غیرآئینی حرکت نہیں کرے گا تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتی ادارے اس صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے عدالت کا حکم آج کے لیے یہی ہے ۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار اور سیاسی جماعتوں کو ازخود نوٹس میں فریق بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ججز تمام صورتحال سے آگاہ ہیں لہٰذا مزید سماعت کل کی جائے گی۔کیس کی مزید سماعت کل پیر کے روز تک ملتوی کردی گئی۔