اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رمضان میں عبادت کی وڈیو : مداحوں کی اداکارہ اریبہ حبیب پر تنقید

کراچی (آن لائن) رمضان کے با بر کت مہینے کے آغاز سے ہی اداکاروں کی جانب سے رمضان مبارک کے پیغامات سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر آنے لگتے ہیں ۔جہاں بہت سے اداکار ہمیں رمضان ٹرانسمیشن میں دکھائی دیتے ہیں تو کہیں افطار اور سحری کے خاص اہتمام بھی نظر آتے ہیں ۔رمضان کے حوالے سے شوبز ستاروں کو ہمیشہ سے ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نماز کے دوران کی ایک وڈیو اپلوڈ کی تو مداحوں نے اس پر ناپسندیدگی کااظہار کیا۔کچھ سوشل میڈیا نے صارفین نے اسے دکھاوا قرار دیا تو کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ انسان اور اس کے رب کا ذاتی معاملہ ہے اس میں کوئی خاص بات نہیں کہ آپ نماز پڑھ کر وڈیو اپلوڈ کرتے ہیں ۔