اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شفاف انتخابات کے لیے 3 نہیں 7 ماہ درکار ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے جلد انتخابات کرانے کے حوالے سے صدارتی خط کا جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کےلیے 7 ماہ درکار ہیں ،ملک میں اکتوبر سے پہلے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن میں تاخیر کی ذمہ دار حکومت ہے۔ قانونی اور آپریشنل پیچیدگیوں اور رکاوٹوں کے باعث 3 ماہ کے اندر انتخابات ممکن نہیں ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہاانھوں نے نئی حلقہ بندیوں کی ضمانت دی تھی جو مردم شماری کے سرکاری نتائج کی عدم موجودگی میں ممکن نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے 2020 میں عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں ان کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی تھی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید کہا کہ ان تمام اداروں کو یاد دہانی بھی کرائی گئی تھی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ حلقہ بندیوں کی حد بندی کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مردم شماری کے حتمی نتائج کے حوالے سے باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا جاتا۔