اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موجودہ سیاسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ اپنا کردار ادا کریں ،مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینٹر مصطفیٰ نواز کھو کھر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں ۔ ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج اسپیکر اور حکومت سپریم کورٹ کے واضح حکم پر عمل نہیں کرتے تو پھر اس بحرانی کیفیت میں جنرل باجوہ کو اپنا رول پلے کرنا چاہئے۔ انھیں بھی ایک بیان جاری کرنا چاہئے کہ وہ ایک پروفیشنل فوجی کی طرح آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔