اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے ،آئی ایس پی آر

اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی پروپیگنڈا خبرمیں کوئی معتبر مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔