اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی بن گئیں

لندن (ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی بن گئی ہیں ، ملالہ نے حکومت کو دو لاکھ پائونڈز ٹیکس ادا کر دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسف زئی ارب پتی بن چکی ہیں ، پچھلے سال ملالہ کی کمپنی نے برطانوی حکومت کو دو لاکھ پائونڈز ٹیکس ادا کیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملالہ نے اپنی زندگی کے حالات واقعات پر جو کتاب “آئی ایم ملالہ” تحریر کی تھی اس کی اب تک ایک اعشاریہ آٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔اس کتاب سے ملالہ نے اربوں روپے کمائے ہیں ، ان کی کتاب “آئی ایم ملالہ” 2013 میں شائع کی تھی ۔اس کتاب سے ملالہ یوسف زئی نے 2 ملین پونڈز کمائے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی سٹڈی واشنگٹن کے مطابق عالمی تقریبات میں فی تقریر کا ملالہ یوسف زئی ایک لاکھ چودہ ہزار پائونڈ لیتی ہیں ۔ اس طرح سے اب تک وہ درجنوں عالمی تقریبات میں تقریریں کر چکی ہیں۔ان تقاریر سے انہوں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں ، واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو دو ہزار چودہ میں نوبل پرائز سے نوازا گیا تھا ۔ اس سے بھی ان کو خاطر خواہ رقم ملی تھی