اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شاہ محمود قریشی، رائے عزیز اللہ اور شفقت محمود کی ڈیرہ چوہدری ناصر احمد چھپر پر آمد، میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جیت پر مبارکباد

کھاریاں(ایم عمر)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، مرکزی راہنما رائے عزیز اللہ اورM.N.A شفقت محمود کی ڈیرہ چوہدری ناصر احمد چھپر پر آمد میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جیت پر مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی کا صاحبزادہ بھی ہمراہ تھا شاہ محمود قریشی نے چوہدری ناصر احمد چھپر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان شاہ اللہ آنے والے قومی الیکشن میں بھی چوہدری ناصر احمد چھپر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔ پارٹی کو ان جیسے مخلص اور محنتی ساتھیوں پر فخر ہے جوکہ پارٹی کا ویژن پروان چڑھا رہے ہیں۔ TOR کے معاملے پر ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ پہلے میاں نواز شریف اور ان کی فیملی سے احتساب شروع کیا جائے اور بلاامتیاز احتساب کیا جائے ۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے اور دولت واپس لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اندرونی اختلافات بہت جلد ختم کر لئے جائیں گے چھوٹے موٹے اختلافات تمام پارٹیوں میں موجود ہیں گذشتہ بلدیاتی الیکشن میںحکمران پارٹی نے لوگوں کو ترقیاتی کاموں کے بھرپور لالچ دیئے مگر وہ کھاریاں میں ناکام رہے میں کھاریاں کے باشعور اور غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر چوہدری ناصر احمد چھپر کی جانب سے ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا مقامی راہنمائوں اور PTI کے کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، چوہدری شفقت محمود ایم این اے، رائے عزیز اللہ سابق ایم این اے، عمر فاروق سیالکوٹ، رانا ماجد شوکت کامونکی، رانا مسعود احمد خان رحیم یار خان، اویس اصغر بہائولنگر، چوہدری تیمور لاہور، ملک وقار لاہور، چوہدری خالد گجر لاہور، راجہ نعیم نواز، الحاج افضل گوندل، میجر خلیل الرحمن اعوان، عثمان منظور دھدرا، مسعود چوہان وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں، ہارون بھٹی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں، چیئرمین چوہدری صداقت علی سیکریالی، چیئرمین چوہدری محمد اکرم بزرگوال، چیئرمین ملک وحید سرور اعوان بدرمرجان، چوہدری ثاقب بشیر کونسلر کھاریاں، چوہدری وقاص مجید کونسلر کھاریاں، ملک اختر محمود اعوان کونسلر کھاریاں، چوہدری سلطان احمد چھپر کونسلر کھاریاں، شیخ محمد حفیظ کونسلر، چوہدری اسفند اصغر کونسلر کھاریاں، لال خان گوندل کونسلر کھاریاں، اطہر سعید، شبیر بھٹی، ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف، آفتاب بٹ، مرزا فاروق، ریاض بھٹی، بائو جاوید، ملک نعیم، ملک ناصر بشیر، چوہدری فرحان احمد، عزیز احمد، ممتاز ڈار، چوہدری نصیر احمد، چوہدری توصیف سلطان ہیرا، ملک واصف اعوان ڈوگہ، طفیل خاں کنجہال، ملک ساجد صدر ڈوگہ، ملک آصف لمے شریف، منور تارڑ، سرفراز نواز، لطیف رحمانی، فاخر احمد، جاوید بلی، خیرات مسیح، فراز ایڈووکیٹ بنیاں، فرزوق سرور بھٹی کوٹلہ، چوہدری شہباز رسول، ملک محمد عارف پہاڑے، ملک شہباز پہاڑے، چوہدری اصغر ماسٹر ٹائلز، چوہدری اصغر ٹوپہ، حماد اشرف، حمزہ ڈار، حسن عابد، محسن عابد، عمار ناصر چھپر، چوہدری شجاع الحق، ملک امجد، مجاہد بٹ، چوہدری سعد ریاض، چوہدری ندیم اختر، منیر احمد سیٹھی، فیصل سلیم، محمد نعیم، اسد اویس گورسی، ریحان آصف، علی حسن مرہانہ، قربان فرید گجر سمیت دیگر شامل تھے۔