اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہوں گے، مریم اورنگ زیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر جتنی دولت اکٹھی کی انتی ساری زندگی نہیں کی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف 50 فیصد پر نہیں بلکہ 20 فیصد کی ادائیگی پر حاصل کیے ۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی عمرانی سرکس میں پرانی کیسٹ چلائی گئی ۔ان کی تقاریر میں فرق صرف اتنا ہے کہ کبھی گالی اور الزامات کی سیات کی جاتی ہے اور کبھی ریاست مدینہ کے نام پر سیاست چمکائی جاتی ہے۔ ریاست مدینہ کا نام لینے والے کے دور میں مہنگائی کی شرح میں 16 فیصد اضافہ ہوا آ ٹے کی قیمت 35 سے 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔کی ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے تحائف بیچنے کے لیے نہیں بلکہ ذاتی استعمال یا پاس رکھنے کے لیے ہوتے ہیں یہ نہیں کہ آپ ان سے کاروبار کرنا شروع کر دیں ۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میرا تحفہ میری مرضی لیکن یہ آپ کی مرضی نہیں کہ آپ 20 فیصد ادائیگی کے بعد 4 گنا زیادہ قیمت پر تحائف کو بازار میں بیچ دیں ۔عمران خان نے جو تحائف لیے ان میں وہ مشہور زمانہ گھڑی، کف لنک اور انگوٹھی تھی جن کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی موصوف نے صرف 4 کروڑ روپے دے کر یہ تحائف حاصل کیے اور اطلاعات کے مطابق انہیں 18 کروڑ روپے میں بیچ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھیں تو پتا چل جائے گا عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنا پیسہ کمایا باقی ساری زندگی اتنا پیسہ کبھی نہیں کمایا۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ جلد انتخابات کا نعرہ ان کا تھا ۔ جلد ہی قوم کو نئے انتخابات کا تحفہ دیں گے۔