اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز نے بغیر نام لیے تنقید کانشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔ ٹوئیٹر پیغا م میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ 12 کڑوڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں۔ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ۔شکر ہے پاکستان بچ گیا۔