اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ وہ رانا ثنااللہ کو پٹا ڈالیں، شیخ رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تمام ایف آر ایک جیسی ہیں جو کہ رانا ثنااللہ نے خود لکھی ہیں۔ رانا ثنااللہ کو مجھ سے تکلیف صرف یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل 2 مرتبہ گرفتاری کے لیے ان کا پیچھا کیا گیا۔ یہ مجھے اور عمران خان کو تحریک سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ وہ رانا ثنااللہ کو پٹا ڈالیں یہ ملک میں خانہ جنگی کرائیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کو گولیاں ماری۔ ایک پاگل آدمی کوملک کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے، ڈی جی ایم آئی اے اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کہ دیکھا جائے کہ کن کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے، عمر قید کے مجرموں کو وفاقی وزراء کےعہدوں پر لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا بھوج عدلیہ پر آنے جا رہا ہے۔ نواز شریف نے لندن میں کبھی پینا ڈول نہیں کھائی ۔ اس وقت ملک میں (ن ) کی نہیں (ش) کی حکومت ہے جس نے بھی ملک میں آنا سے شوق سے آئیں ۔ ملک میں طاقت کا سرچشمہ خفیہ ادارے ہیں سب کو پتا ہونا چاہئیے ۔ٹنوں ہیروین کے مقدمات میں سزا یافتہ ملزمان ملک سے باہر جا رہے ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر لوگ کیڑیوں کی طرح اسلام آباد میں آئیں گے۔