پجارا اورمحمد رضوان کی انگلش کاؤنٹی سیریز میں 154 رنز کی شراکت داری

ہفتہ کو سسیکس کے لیے اپنی دوسری ڈبل سنچری بنانے والے بھارتی بلے بازپجارا نے ڈرہم کے خلاف میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ 154 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہندوستانی بلے باز نے سسیکس کے لئے جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ سیزن میں ہفتہ کو 203 رنز بنائے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ، پجارا اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 154 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت سسیکس کے رنز 500 سے تجاوز کر گیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان شاندار دوستی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ پاکستانی اسٹار کے 50 رنز مکمل کرنے کے بعد پجارا نے رضوان کی تعریف کی۔

شائقین ہندوستان اور پاکستان کے بلے باز کو کریز میں شریک دیکھ کر حیران رہ گئے۔