اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہے،ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھا گیا خط اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون ملک میں کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہو رہا۔ لیکن توہین مذہب قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کی توہین مذہب کی اجازت بھی نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے فوج کو لکھا گیا خط آئین اور ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ جس پہاڑی کمک کے منتظر ہیں یہ ان کو کبھی بھی نہیں ملے گی ۔