اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یہ قتل کروانے کا نیا طریقہ ہے، اب معاملہ یہاں ختم نہیں ہو گا،شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کار حادثے کے بعد آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے سب دیکھا جو میرے ساتھ ہوا اور جو کچھ پرویز الٰہی کے ساتھ کیا گیا۔شہباز گل نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ روز موٹر وے پر جا رہے تھے، پہلے گاڑی میری گاڑی کے پیچھے چڑھائی گئی پھر جب ہماری کار دوگاڑیوں کے درمیاں پھنس گئی تو پیچھے سے ٹکر مار ی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بندہ تھا وہ مری جا رہا تھا یا پھپھو کے گھر یہ قتل کرانے کا نیا طریقہ ہے، یہ معاملہ اب یہاں نہیں رکے گا۔شہباز گل نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ کار حادثہ کرائیں یا گولیاں ماریں میں عمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔