اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خصوصی نشستوں پر منتخب ارکان کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر سیدھا جیل بھیجنا چاہیے،عمران خان

عمران خان کہتے ہیں کہ خصوصی نشستوں پر منتخب ارکان اگر وفاداریاں بدلتے ہیں تو انہیں سیدھا جیل میں ڈالنا چاہیے ۔ اسلام آباد میں پنجاب کے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن ممبران کے پاس حلقے ہیں وہ یہ جواز پیش کرسکتے ہیں کہ ان کے حلقوں میں پی ٹی آئی مقبول نہیں تھی اس لیے چھوڑ دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پرمنتخب رکن دوسری طرف چلا جائےتو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ انہوں نے واضح طور پر اپنے ضمیر بیچنے ہیں ۔ انہیں شرم آنی چاہیے اور ان کو سیدھا جیل میں بھیجنا چاہیے ۔عمران خان نے پنجاب کے ارکان اسمبلی کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب ایک بڑے امتحان سے گزرے ہیں اور آپ کی کارکردگی بہترین رہی لیکن پنڈی کی ٹیم اور خواتین قانون سازوں جو ہمت دکھائی وہ قابل تعریف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لوٹے جو پارٹی سے بھاگ چکے ہیں انہوں نے بھی قربانی دینے کے بڑے دعوے کیے لیکن اب انھوں نے خود کو ہمیشہ کے لئے ختم کر لیا ہے ۔ لوگ آنے والی نسلوں کو بھی یاد کروائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا تھا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا تھاکہ ہم مخالفین کے ممران خرید سکتے ہیں۔جس کے لئے صرف ہمیں ایک ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ مجھے لوگوں نے پیسے فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی لیکن میں اپنے اصولی موقف پر قائم رہا۔