اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں ، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں فسادات کرانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کے اداروں کے خلاف بیانات ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی ، عمران خان جو باتیں کر رہیں ہیں یہ ریاست کے لیے مفید نہیں ہیں ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فسادات کرانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان ریاستی اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ان کہنا تھا کہ عمران خان 20 سال سے ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ عمران خان اس وقت قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔