اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مجھے مارنے کی سازش ہو رہی ہے، ریکارڈ وڈیو میں سب سازشیوں کے نام ہیں ، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے مارنے کی سازش کی جارہی ہے ، اس سازش کا پہلے سے علم تھا ،میں ایک ویڈیو ریکارڈ کروا چکا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیوپوری قوم کے سامنے آئے گی ۔

گزشتہ رات سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی سازش کرنے والوں کے نام نام ویڈیو میں ریکارڈ کروا چکا ہوں ہو ں ۔ چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو عوا م کو پتہ چل جائے کہ میرے خلاف کون سازش کر رہے تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ کرنے سے روکا، ہمارے کارکن گرفتار کیے گئے ۔ یہ احتجاج نہیں انقلاب ہے، تاریخ گواہ ہے انقلاب کبھی نہیں روکے جاسکے۔نواز شریف نے پاکستان میں بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگا جیسے یہ مر جائے گا،جیسے ہی اس نےجہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فورا اس میں جا کر بیٹھ گیا ۔

عمران خان نے نواز شریف اور زرداری خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے 30 سال تک ملک پرحکومت کی ہمیں صرف ساڑھے 3سال اقتدار ملا ۔شہباز شریف کہتا ہے پاکستانی بھکاری ہیں ہمیں غلامی کرنا پڑے گی ۔

عمر ان خان نے خواجہ آصف کو خواجہ وینٹیلیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ہم نے تو صرف ساڑھے 3 سال ملک میں حکومت کی یہ لوگ یہاں سے اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج تک دنیا کی تاریخ میں کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا یہ سیاست نہیں انقلاب ہے اسے نہ نوازشریف روک سکتا ہے نہ شہباز شریف اور نہ ہی ان کا بیٹا ۔انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

عمران خان نے کہا کہ ساڑھے 3سال کوشش کی کہ 30سال سے ملک لوٹنے والوں کو سزا ہو ۔طاقت ور عہدے پر بیٹھے اورانصاف کرنے والے کرپشن کو برا ہی نہیں سمجھتے ۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو 20 مئی کے بعد اسلام آباد پہنچنے کی کال دوں گا ۔اسلام آباد پہنچیں گے اور پرامن رہیں گے اگر ہمیں روکنے کی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو
تمہیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ بھی میسر نہیں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے سوال کرتا ہوں ہو کہ کیا میں بہت خطرناک ہوں یا ملک سے غداری کرنے جا رہا تھا جو آپ نے رات 12 بجے عدالتیں کھولیں۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 میں جو ملک ملا وہ دیوالیہ ہو چکا تھا جسے ہم نے کرائسس سے نکالا اس وقت جو اعداد و شمار سامنے آئے اس کے مطابق سب سے زیادہ پیداوار ہمارے دور میں
ہوئی ۔ہم نے 29 فیصد ایکسپورٹ بڑھائیں سب سے زیادہ پیسہ ہمارے کسانوں کے پاس گیا ۔دیہات میں خوشحالی اورپورے برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا ۔

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ملک کا دیوالیہ نکال لیں گے اور پھر بھیک مانگنے امریکا کے پاس جائیں گے۔